
حیدرآباد، 23 ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے فلم پیراڈائز (Paradise) کے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے والے میمو پر نظرثانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ میمو واپس لینے کے معاملے پرغور کریں۔
ہائی کورٹ میں ایک وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی،جس میں فلم کے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جاری کردہ میمو کو چیلنج کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میمو 14 اگست کو جاری کردہ سرکاری حکم نامہ GO 77 میں موجود دفعات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ مذکورہ میمو GO 77 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا دکھائی دیتا ہے، تاہم اسے عدالت کی توہین کے طور پر نہیں لیا جاسکتا۔ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ میمو واپس لینے کے معاملے پر غور کریں۔
عدالت نے حکام کو درخواست کے جواب میں کاؤنٹر داخل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے معاملے کی آئندہ سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
یہ معاملہ سنیما ٹکٹوں کی قیمتوں کے تعین اور حکومت کی جانب سے اضافی قیمتوں کی اجازت سے متعلق ہے۔ آئندہ سماعت میں عدالت کے سامنے حکام کا موقف اور اس معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق