ٹائر پھٹنے سے اے پی ایس آر ٹی سی بس بے قابو، 20 افراد زخمی
حیدرآباد، 23 ستمبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے انامیا ضلع میں ایک اے پی ایس آر ٹی سی بس ٹائر پھٹنے کے بعد بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور وینکٹیشور راؤ سمیت تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ولمیکی پورم منڈل کے ویتھال
ٹائر پھٹنے سے اے پی ایس آر ٹی سی بس بے قابو، 20 افراد زخمی


حیدرآباد، 23 ستمبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے انامیا ضلع میں ایک اے پی ایس آر ٹی سی بس ٹائر پھٹنے کے بعد بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور وینکٹیشور راؤ سمیت تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ولمیکی پورم منڈل کے ویتھالم کے قریب مدن پلی-تروپتی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ہائی وے پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ٹائر پھٹنے کے بعد ڈرائیور وینکٹیشورا راؤ نے بس پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں بس سڑک سے اتر کر لڑھکتی ہوئی نیچے جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار مسافروں میں سے تقریباً 20 مسافر زخمی ہوگئے۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں بس کو اچانک بے قابو ہوکر سڑک سے اترتے اور لڑھکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج کی مدد سے حادثے کے حالات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کی جانب سے بس کے ٹائر کی حالت اور حادثے کی دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande