
پریاگ راج ،20ستمبر (ہ س )۔
آج آل انڈیایونانی طبی کانگریس کی ایک نشست خوشی اور شکریہ کے لیے حکیم پرواز علوم آل انڈیایونانی طبی کانگریس دہلی کے لیگل ایڈوائزرہیں اور اردو کے روح رواں اور بے لوث اردو کی خدمت کرنے والے اس کی لڑائی مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت تک لڑنے والے ان کا ایک سڑک حادثے میں فریکچر ہو گیا تھا وہ ایک ماہ سے زیادہ ضحی ہاسپٹل چکیہ الہ آباد میں ڈاکٹر بلال کے زیر نگرانی علاج کے بعد صحت یاب ہو کر گھر واپس آگئے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور صحت اور زندگی دے۔ قوم اور اردو کی خدمت کے لئے اسی ضمن مین تمام اراکین AIUTC کے ضحی ہاسپٹل اور ڈاکٹر بلال کا شکریہ ادا کرتی ہے انھوں نے بغیر کسی مالی مدد کے حکیم پرواز علوم کی خدمت اور مدد کی اور اچھے سے اچھا علاج فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور ہاسپٹل کو ترقی دے کوئی لفظ اس قدر وسیع نہیں ہوتے کہ انسانی خلوص اور محبت کی ترجمانی کریں لیکن رسم ہے اس لئے ان کے لئے دعائے خیر ہے۔
اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سبھی منڈل اور اسٹیٹ یوپی کے ذمہ داران موجود تھے۔ جن میں خصوصاً حکیم رشاد الاسلام، نیشنل سکریٹری فارمیسی ونگ A.I.U.T.C، ڈاکٹر محمد راشد، اسٹیٹ نائب صدر یوپی، ڈاکٹر خورشید عالم، اسٹیٹ سکریٹری یوپی، ڈاکٹر محمد اعجاز خان، اسٹیٹ صدر A.I.U.T.C.یوتھ ونگ یوپی، ڈاکٹر محمد شجاع الدین احمد ، اسٹیٹ سکریٹری یوتھ ونگ یوپی، ڈاکٹر محمد آصف، زونل نائب صدر الہ آباد، ڈاکٹر سید ذاکر حسین، صدر A.I.U.T.C.الہ آباد ، ان کے علاوہ شہر الہ آباد کے بہت سارے حکیم اور ڈاکٹر اور A.I.UT.C کے سبھی لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ