نیپال کے رسوا گڑھی سے چین کے کیرونگ ناکہ جانے والی سڑک بحال
کاٹھمنڈو، 2 ستمبر (ہ س)۔ چین نے نیپال کے رسوا گڑھی سے متصل اپنے کیرونگ ناکہ جانے والے زمینی راستے کو بدھ کی صبح 10 بجے سے مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب امدادی کارکن، راحت کا سامان، آلات اور بھاری مشینری سڑک کے راستے قدرتی آفت س
نیپال کے رسوا گڑھی سے چین کے کیرونگ ناکہ جانے والی سڑک بحال


کاٹھمنڈو، 2 ستمبر (ہ س)۔

چین نے نیپال کے رسوا گڑھی سے متصل اپنے کیرونگ ناکہ جانے والے زمینی راستے کو بدھ کی صبح 10 بجے سے مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب امدادی کارکن، راحت کا سامان، آلات اور بھاری مشینری سڑک کے راستے قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکیں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق اس سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاو¿ کا کام انجام دینا ممکن ہوگا۔ کاٹھمنڈو میں واقع چینی سفارت خانے کے مطابق پانی کی وجہ سے متاثر ہونے والی سڑک کے آخری حصے کو عارضی طور پر دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ اس سے بھاری مشینری کی آمدورفت بھی ممکن ہوگئی ہے۔

کیرونگ ناکہ علاقے کے قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ حصے میں قومی شاہراہ کی صفائی کے لیے تعینات بھاری مشینری چینی علاقے میں واقع کیرونگ ناکہ کی عمارت کے اصل مقام کے قریب تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande