انگریزی، کامرس، سوشیالوجی کے لیے یو جی سی-نیٹ کے دوبارہ امتحان کی سٹی انٹیمیشن سلپ جاری
نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سال جون میں منعقدہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نیشنل ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (این ای ٹی) کے تین مضامین کے دوبارہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ایڈوانس سٹی انٹیمیشن سلپ جاری ک
انگریزی، کامرس، سوشیالوجی کے لیے یو جی سی-نیٹ کے دوبارہ امتحان کی سٹی انٹیمیشن سلپ جاری


نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سال جون میں منعقدہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نیشنل ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (این ای ٹی) کے تین مضامین کے دوبارہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ایڈوانس سٹی انٹیمیشن سلپ جاری کی ہے۔ اس سے امیدواروں کو ان شہروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی جہاں انہیں امتحانی مراکز الاٹ کیے گئے ہیں۔انگریزی، کامرس اور سوشیالوجی کے لیے دوبارہ امتحان ہوگا۔ امیدوار یو جی سی-نیٹ کے آفیشل پورٹل پر جا کر اپنے امتحانی شہر کی جانچ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاگیا ہے کہ وہسلپ ڈاون لوڈ کریں اور امتحان سے متعلق مزید معلومات کے لیے این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر نظر رکھیں۔ داخلہ کارڈ اور امتحانی مرکز سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔این ٹی اے کے مطابق انگریزی اور کامرس کا دوبارہ امتحان 9 ستمبر کو ہوگا۔ انگریزی کا امتحان صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا اور کامرس کا امتحان اسی دن سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ اگلے دن یعنی 10 ستمبر کو سوشیالوجی کا امتحان صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ این ٹی اے نے 22 سے 30 جون کے درمیان 87 مضامین میں یو جی سی-نیٹ جون 2026 کا امتحان منعقد کیا تھا۔ تاہم ان تینوں مضامین کے پیپرز میں غلطیاں پائے جانے کے بعد دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این ٹی اے کے مطابق ان تینوں مضامین کے دوبارہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے کوئی اضافی امتحانی فیس نہیں لی جائے گی۔این ٹی اے نے انگریزی، کامرس اور سوشیالوجی کے پیپرز کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد خود انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد این ٹی اے نے ان تینوں مضامین کے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande