
گوہاٹی، 02 ستمبر (ہ س)۔
گلوکار زوبین گرگ کی موت کے معاملے میں گواہی دینے کے لیے سنگاپور میں مقیم آسامی باشندے پری کشیت شرما آج پہلی بار فاسٹ ٹریک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں پیش ہونے کے بعد پریکشیت شرما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”عدالت نے جب بھی مجھے بلایا ہے، میں تب تب آیا ہوں۔ میں انصاف کے لیے آیا ہوں اور مجھے بھارتی عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے۔“
بتایا جا رہا ہے کہ واقعے کے وقت پر یکشیت شرما اس یاٹ پر موجود تھے، جس پر زوبین گرگ بھی سوار تھے۔ معاملے میں ان کی گواہی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ