
قاضی گنڈ میں ٹرک کی زد میں آکر ٹریفک اہلکار کی موتسرینگر، 19 ستمبر (ہ س)۔ کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک کی زد میں آکر ٹریفک پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو قاضی گنڈ میں شامپورہ پل کے قریب زیر رجسٹریشن نمبر جے کے 03 کیو-9011 والے ٹرک نے صبح ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو گیا اور اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ وہ بعد میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد میں ٹریفک اہلکار کی شناخت مشتاق احمد ولد عبدالصابر بٹ ساکن کلپورہ کے طور پر ہوئی۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir