ایل جی نے نائب تحصیلدار کو ریزرو کیٹیگری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات تفویض کیے
لداخ، 19 ستمبر (ہ س)۔ لداخ کے دور دراز علاقوں میں عوام کو سرکاری خدمات آسانی سے فراہم کرنے کے مقصد سے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے آزادانہ طور پر تحصیل کا چارج سنبھالنے والے نائب تحصیلداروں کو ریزروڈ کیٹیگری اور آمدنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے
Lg saksena


لداخ، 19 ستمبر (ہ س)۔

لداخ کے دور دراز علاقوں میں عوام کو سرکاری خدمات آسانی سے فراہم کرنے کے مقصد سے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے آزادانہ طور پر تحصیل کا چارج سنبھالنے والے نائب تحصیلداروں کو ریزروڈ کیٹیگری اور آمدنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات تفویض کیے ہیں۔محکمہ ریونیو، یوٹی لداخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جموں و کشمیر ریزرویشن ایکٹ 2004 کی دفعہ 13 کے تحت ان نائب تحصیلداروں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں مذکورہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جو تحصیل کا آزادانہ چارج سنبھالنے کے ساتھ فرسٹ کلاس اسسٹنٹ کلیکٹر کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔

لوک بھون کے ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے سے خاص طور پر دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سہولت ملے گی، جنہیں مختلف سرکاری اسکیموں، مراعات اور ریزرویشن سمیت دیگر خدمات کے حصول کے لیے ضروری سرٹیفکیٹس بنوانے کی خاطر طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ لداخ جیسے دشوار گزار خطے میں حکومتی خدمات کو عوام کے قریب پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ریونیو افسران کو اختیارات دینے سے شہریوں کو معمول کی انتظامی ضروریات کے لیے طویل مسافت طے کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا مقصد عوامی خدمات کو مزید آسان، قابل رسائی اور مؤثر بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande