جھارکھنڈ آرمڈ پولیس کے جوان نے سروس رائفل سے خود کو گولی ماری
پلامو، 19 ستمبر (ہ س)۔ پلامو ضلع کے نوڈیہا بازار تھانہ علاقے کے ڈگرا پکٹ میں تعینات جے اے پی 8 کے صوبیدار جوان بچن پال نے ہفتہ کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر پکٹ میں
جھارکھنڈ آرمڈ پولیس کے جوان نے سروس رائفل سے خود کو گولی ماری


پلامو، 19 ستمبر (ہ س)۔ پلامو ضلع کے نوڈیہا بازار تھانہ علاقے کے ڈگرا پکٹ میں تعینات جے اے پی 8 کے صوبیدار جوان بچن پال نے ہفتہ کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

گولی لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر پکٹ میں تعینات دیگر جوان موقع پر پہنچے، جہاں جوان مردہ حالت میں ملا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میدنی رائے میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے پکٹ میں تعینات دیگر جوانوں سے بھی واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ صوبیدار جوان کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande