ایشین گیمز 2026 : وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا- ملک کو آپ پر فخر ہے
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے آئیچی-ناگویا میں شروع ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں حصہ لے رہے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو ان پر فخر ہے اور
Asian-Games2026-PM-Modi-Indan-Athlete


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے آئیچی-ناگویا میں شروع ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں حصہ لے رہے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو ان پر فخر ہے اور وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ”آئیچی-ناگویا میں ایشین گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی میں ہندوستانی دستے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہر کھلاڑی نے سخت محنت کی ہے اور غیر معمولی لگن اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان کو ان پر فخر ہے۔ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں، اچھا کھیلیں اور شاندار کامیابی حاصل کریں۔“

مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل -کود ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بھی ہندوستانی دستے کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا، ”اسٹیج تیار ہے۔ جوش بلند ہے۔ ٹیم انڈیا ایشین گیمز 2026 میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔“

ایشین گیمز 2026 کا ہفتہ کو باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا۔ پالومہ میزو ہو اسٹیڈیم میں منعقدہ شاندار افتتاحی تقریب میں ایشیا کے مختلف ممالک سے پہنچنے والے کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے نے پورے جوش و خروش کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا۔ دو مرتبہ اولمپک تمغہ جیتنے والی نشانہ باز منو بھاکر اور اسٹار کبڈی کھلاڑی پون سہراوت ہاتھوں میں ترنگا تھامے ہندوستانی دستے کی قیادت کرتے نظر آئے۔ ان کے پیچھے بھارتی کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ مارچ کیا۔

ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے 500 سے زائد کھلاڑی 36 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ بھارت نے گزشتہ ایشین گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 107 تمغے جیتے تھے، جن میں سونے کے28 ،چاندی کے 38 اور کانسے کے41 کے تمغے شامل تھے۔ اس بار بھی ہندوستانی دستہ اسی کارکردگی کو آگے بڑھانے کے ہدف کے ساتھ مقابلے میں اترا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande