39 ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو اعلیٰ پے اسکیل پر ترقی دی گئی
39 ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو اعلیٰ پے اسکیل پر ترقی دی گئیسرینگر، 19 ستمبر (ہ س)۔ ڈی آئی جی ایس ڈی آر ایف/ سول ڈیفنس کشمیر امتیاز حسین میر کی سربراہی میں ایک ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) نے جمعہ کو ایس ڈی آر ایف کشمیر کے 39 سلیکشن گریڈ کانسٹ
39 ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو اعلیٰ پے اسکیل پر ترقی دی گئی


39 ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو اعلیٰ پے اسکیل پر ترقی دی گئیسرینگر، 19 ستمبر (ہ س)۔ ڈی آئی جی ایس ڈی آر ایف/ سول ڈیفنس کشمیر امتیاز حسین میر کی سربراہی میں ایک ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) نے جمعہ کو ایس ڈی آر ایف کشمیر کے 39 سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں کے دوسرے اعلیٰ معیاری پے اسکیل پر ترقی دینے کے معاملات کو کلیئر کیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ ڈی پی سی کی میٹنگ زونل ایس ڈی آر ایف/ سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر، کشمیر میں ہوئی، جہاں اہلکاروں کے سروس ریکارڈ اور اہلیت کی اچھی طرح جانچ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی جانچ کے بعد، تمام 39 اہلکار اہل پائے گئے اور انہیں دوسرے اعلیٰ معیاری پے اسکیل پر ترقی کے لیے کلیئر کر دیا گیا۔ عہدیدار نے کہا، تمام 39 اہلکاروں کے سلسلے میں پروموشن آرڈرز موقع پر ہی جاری کیے گئے، ترقیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنانا اور ایس ڈی آر ایف کشمیر کے اہل اہلکاروں کو خدمات سے متعلق فوائد فراہم کرنا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande