خالص براہ راست ٹیکس وصولی 13 فیصد بڑھ کر 12.12 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی
نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ملکی معیشت اور خزانے کے لیے اچھی خبر ہے۔ رواں مالی سال 2026-27میں حکومت کی خالص براہ راست ٹیکس وصولی 17 ستمبر تک 13 فیصد بڑھ کر 12.12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایڈوانس ٹیکس کی وصولی میں اضافے کی وجہ سے براہ راست ٹیک
ٹیکس


نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ملکی معیشت اور خزانے کے لیے اچھی خبر ہے۔ رواں مالی سال 2026-27میں حکومت کی خالص براہ راست ٹیکس وصولی 17 ستمبر تک 13 فیصد بڑھ کر 12.12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایڈوانس ٹیکس کی وصولی میں اضافے کی وجہ سے براہ راست ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر تک مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی 15 فیصد بڑھ کر 14.32 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، ٹیکس 'ریفنڈز' بھی 29.19 فیصد بڑھ کر 2.20 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئے۔ کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی 1 فیصد بڑھ کر تقریبا 5.56 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی۔ اس دوران غیر کارپوریٹ ٹیکس (ذاتی اور ہندو غیر منقسم خاندان) کی وصولی چھ فیصد بڑھ کر 6.16 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی یکم اپریل سے 17 ستمبر کے درمیان سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) کی وصولی 53 فیصد بڑھ کر 40,214 کروڑ روپے ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر تک ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 16.18 فیصد بڑھ کر تقریبا 5.22 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی۔ اس میں سے ایڈوانس کارپوریٹ ٹیکس کی ادائیگی 18 فیصد بڑھ کر 4.16 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ اور نان کارپوریٹ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی 9.24فیصدی بڑھ کر 1.06 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande