ماروتی سوزوکی کے پلانٹس کے ریلوے ٹرمینلز سے گاڑیوں کی ترسیل کا ہندسہ 10 لاکھ سے تجاوز
نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ آٹو موبائل کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے گجرات اور ہریانہ میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس سے منسلک ریلوے سائڈنگ کے ذریعے 10 لاکھ گاڑیوں کی ترسیل کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ دونوں پلانٹس کے ریلوے ٹرمینلز کے
ماروتی سوزوکی کے پلانٹس کے ریلوے ٹرمینلز سے گاڑیوں کی ترسیل کا ہندسہ 10 لاکھ سے تجاوز


نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ آٹو موبائل کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے گجرات اور ہریانہ میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس سے منسلک ریلوے سائڈنگ کے ذریعے 10 لاکھ گاڑیوں کی ترسیل کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ دونوں پلانٹس کے ریلوے ٹرمینلز کے ذریعے 10 لاکھ گاڑیاں منتقل کی جاچکی ہیں۔ یہ ہدف خصوصی ریل ٹرانسپورٹ سہولت شروع کیے جانے کے تین سال سے کچھ زیادہ عرصے میں حاصل کیا گیا ہے۔

ماروتی سوزوکی انڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ مجموعی ترسیل میں گجرات کا حصہ 7.9 لاکھ گاڑیوں کا ہے، جبکہ مانیسر کا حصہ 2.1 لاکھ گاڑیوں کا رہا۔ کمپنی کے مطابق اگست تک مالی سال 2026-27 میں ماروتی کی ریل کے ذریعے گاڑیوں کی مجموعی ترسیل میں ان دونوں مراکز کا حصہ 70 فیصد رہا۔

گجرات کے ہنسل پور پلانٹ میں واقع ریلوے سائڈنگ سے آپریشن مارچ 2023 میں شروع ہوا تھا، جبکہ ہریانہ کے مانیسر ریلوے سائڈنگ سے خدمات کا آغاز جون 2025 میں کیا گیا۔کمپنی نے بتایا کہ رواں مالی سال 2026-27 میں ریل کے ذریعے کی جانے والی مجموعی گاڑیوں کی ترسیل میں سے 70 فیصد انہی دونوں پلانٹس کی ریلوے سائڈنگ کے ذریعے ہوئی ہے۔ کمپنی کا درمیانی مدت کا ہدف مالی سال 2030-31 تک مجموعی گاڑیوں کی ترسیل میں ریلوے کا حصہ بڑھا کر 35 فیصد کرنا ہے۔ماروتی سوزوکی کے مطابق رواں مالی سال میں 31 اگست تک ریل کے ذریعے گاڑیوں کی ترسیل 3 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرچکی ہے۔

ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیشاشی تاکے اوچی نے کہا کہ پلانٹس میں قائم ریلوے سائڈنگ کے ذریعے مجموعی طور پر 10 لاکھ گاڑیوں کی ترسیل کا ہندسہ عبور کرنا کمپنی کے گرین لاجسٹکس سفر میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت تیار کی گئی یہ ریلوے سائڈنگ اس بات کی مثال ہیں کہ مربوط ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچہ کس طرح آپریشنل کارکردگی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی فوائد بھی فراہم کرسکتا ہے۔

ماروتی سوزوکی اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس میں ریلوے سائڈنگ قائم کرنے والی بھارت کی پہلی اور واحد مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان سہولیات کے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حمل کو سڑک سے ریلوے پر منتقل کرنے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، ایندھن کی کھپت گھٹانے اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande