قومی انسانی حقوق کمیشن نے پلول حادثے کا ازخود نوٹس لیا، ڈی سی اور ایس پی سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے پلول میں پیش آنے والے اس حادثے کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس میں ایک چار سالہ بچی گھر کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ کمیشن نے پلول کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹ
قومی انسانی حقوق کمیشن نے پلول حادثے کا ازخود نوٹس لیا، ڈی سی اور ایس پی سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے پلول میں پیش آنے والے اس حادثے کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس میں ایک چار سالہ بچی گھر کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ کمیشن نے پلول کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شائع شدہ خبروں کے مطابق پلول میں چار سالہ بچی اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک کھلے مین ہول میں جاگری۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اسے مین ہول سے باہر نکالا اور انتہائی تشویشناک حالت میں ضلع سول اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی باشندوں کی جانب سے متعلقہ حکام کو متعدد شکایات کیے جانے کے باوجود مین ہول کھلا ہی رہا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ اپنی رپورٹ میں معاملے کی تحقیقات کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ متوفی بچی کے اہل خانہ کو دیے گئے معاوضے، اگر کوئی دیا گیا ہو، کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande