نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کے خلاف ریونت ریڈی سپریم کورٹ سے رجوع
حیدرآباد ،18 ستمبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے 2015 کے نوٹ برائے ووٹ ایف آئی آرکوکالعدم کرنے کی درخواست کی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی زیر قیادت بنچ پرریونت ریڈی کے وکیل سدھارت لوتھرانے کہا کہ انسداد رشوت ستانی
نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کے خلاف ریونت ریڈی سپریم کورٹ سے رجوع


حیدرآباد ،18 ستمبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے 2015 کے نوٹ برائے ووٹ ایف آئی آرکوکالعدم کرنے کی درخواست کی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی زیر قیادت بنچ پرریونت ریڈی کے وکیل سدھارت لوتھرانے کہا کہ انسداد رشوت ستانی قانون میں ترمیم سے قبل رشوت کی پیشکش کو جرم تصور نہیں کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 2018 میں اس قانون میں کئی ترمیمات کی گئیں اور عوامی نمائندہ کو رشوت کی پیشکش کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ 2015 میں جس قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،اس میں بعد میں ترمیم کی گئی۔قبل ازیں ایم ایل سی الیکشن میں ووٹ دینے کیلئے نامزد رکن اسٹیفنسن کو مبینہ طور پر بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ریونت ریڈی اور دوسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ریونت ریڈی کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے بھی تحریری طور پر حلفنامہ داخل کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر دوران ہے۔ ریونت ریڈی کی درخواست پر عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande