اسٹاک مارکیٹ میں پریمیم لسٹنگ کے بعد ویگالینڈ ڈیولپرز کے حصص لڑھکے، لوئر سرکٹ کے باوجود آئی پی او سرمایہ کار منافع میں
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔کیرالہ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ویگالینڈ ڈیولپرز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط انداز میں انٹری کی۔ تاہم لسٹنگ کے فوراً بعد منافع وصول کرنے کے لیے فروخت شروع ہونے کے باعث کچھ ہی دیر میں اس شیئر پر لوئر سرکٹ لگ گ
شیئربازار


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔کیرالہ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ویگالینڈ ڈیولپرز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط انداز میں انٹری کی۔ تاہم لسٹنگ کے فوراً بعد منافع وصول کرنے کے لیے فروخت شروع ہونے کے باعث کچھ ہی دیر میں اس شیئر پر لوئر سرکٹ لگ گیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 140 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 7.86 فیصد پریمیم کے ساتھ 151 روپے کی سطح پر، جبکہ این ایس ای پر 10 فیصد پریمیم کے ساتھ 154 روپے کی سطح پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد منافع وصول کرنے کے لیے فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے شیئر کی قیمت میں گراوٹ آنے لگی۔ مسلسل فروخت کے باعث کچھ ہی دیر میں یہ شیئر گر کر بی ایس ای پر 143.45 روپے اور این ایس ای پر 146.30 روپے کی لوئر سرکٹ سطح تک پہنچ گیا۔ اس طرح پریمیم لسٹنگ کے باوجود کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کے منافع میں کمی آ گئی۔ اب تک کی ٹریڈنگ کے بعد کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار فی شیئر زیادہ سے زیادہ 6.30 روپے یعنی 4.50 فیصد کے منافع میں تھے۔

اس کمپنی کا 210 کروڑ روپے کا آئی پی او 10 سے 15 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا، جس کے باعث یہ مجموعی طور پر 14.60 گنا سبسکرائب ہوا۔ ان میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 19.13 گنا سبسکرائب ہوا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں 19.41 گنا سبسکرپشن حاصل ہوئی۔

اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 1.50 کروڑ نئے حصص جاری کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کمپنی اپنے جاری منصوبوں اور آنے والے منصوبوں کی فنڈنگ، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

ویگالینڈ ڈیولپرز کی مالی صورتحال کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق کمپنی کی مالی صحت مسلسل مضبوط رہی ہے۔ مالی سال 2023تا2024 میں کمپنی کو 7.87 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 20.43 کروڑ روپے ہو گیا۔ جبکہ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کو 26.61 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande