
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا آج 570 روپے سے 620 روپے فی 10 گرام تک سستا ہوگیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج مسلسل پانچویں روز کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یہ چمکدار دھات آج بھی ابتدائی کاروبار کے دوران پیر کی سطح پر ہی فروخت ہو رہی ہے۔
قیمتوں میں اس تبدیلی کے بعد ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,830 روپے سے 1,52,980 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 1,40,090 روپے سے 1,40,240 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث دہلی صرافہ بازار میں آج بھی یہ 2,44,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,980 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,40,240 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,52,830 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,40,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,52,880 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,40,140 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,830 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,40,090 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,52,830 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,40,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,52,880 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,40,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,980 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,40,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,52,880 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,40,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,980 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,40,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,830 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,40,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد