
نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ الیکٹرک ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی رکسن ٹرانسفارمرز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو ابتدائی جھٹکا دیا۔ تاہم، لسٹنگ کے بعد، اسٹاک خریدکی حمایت سے منافع بخش ہو گیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 273 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اس کی لسٹنگ بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے 273 روپے کی سطح پر تھی۔
فلیٹ لسٹنگ کے بعد فروخت کے دباو میں، اسٹاک261.30 روپے کی سطح پر گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دیا جس سے اسٹاک جلد ہی خریداری کی حمایت سے سبز نشان پر واپس آگیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خریداری کی وجہ سے اسٹاک آج کی تجارت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے286.60 روپے کے اوپری سرکٹ کی سطح پر پہنچ گیا اور اسی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح، تجارت کے پہلے دن، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے فی حصص13.60روپے یعنی4.98 فیصدکا منافع حاصل کیا۔
کمپنی کا 150.50 کروڑ روپے کا آئی پی او 10 اور 15 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی، جس کے نتیجے میں 33.55 گنا مجموعی سبسکرپشن ہوئی۔ ان میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 29.01 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 60.53 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 28.47 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے کل 55,12,800 حصص جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں سے تقریبا 121 کروڑ روپے مالیت کے 44,12,800 نئے حصص جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تقریبا 30 کروڑ روپے مالیت کے 11 لاکھ حصص پیشکش برائے فروخت ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں تازہ حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال سونی پت، ہریانہ میں ایک نئی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کیا جائے گا۔
رکشن ٹرانسفارمرز کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو، ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو جمع کرائے گئے دعوے کے مطابق، اس کی مالی صحت مستقل طور پر مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2023-2024میں کمپنی کا خالص منافع 7.59 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024-2025میں بڑھ کر 20.38 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے پچھلے مالی سال 2025-2026میں 33.60 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی