اپ ڈیٹ۔۔۔۔ اوم گلیکسی کی اسٹاک مارکیٹ میں علامتی اضافہ کے ساتھ انٹری، آئی پی او سرمایہ کاروں کو معمولی فائدہ
نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ پائپ فٹنگ، صنعتی مولڈ اور آٹوموٹیو مولڈ تیار کرنے والی کمپنی اوم گلیکسی لمیٹڈ کے شیئرز نے آج شیئرمارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ انٹری کی، لیکن لسٹنگ کے بعد شیئرزکی قیمت میں گراوٹ آگئی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 90 رو
اوم


نئی دہلی، 18 ستمبر(ہ س)۔ پائپ فٹنگ، صنعتی مولڈ اور آٹوموٹیو مولڈ تیار کرنے والی کمپنی اوم گلیکسی لمیٹڈ کے شیئرز نے آج شیئرمارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ انٹری کی، لیکن لسٹنگ کے بعد شیئرزکی قیمت میں گراوٹ آگئی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 90 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر ان کی لسٹنگ محض 0.22 فیصد کے معمولی پریمیم کے ساتھ 90.20 روپے کی سطح پر ہوئی۔

تقریباً فلیٹ لسٹنگ کے بعد شیئرزمیں فروخت کا دباو دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں قیمت گر کر 85.75 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ تاہم اس کے بعد خریداروں کی دلچسپی بڑھی اور شیئرز کی قیمت میں کچھ بہتری آنے لگی۔ دن بھرکاروبار کے بعد کمپنی کے شیئرز 91 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس طرح اب تک کے کاروبار میں آئی پی او سرمایہ کاروں کوفی حصص 1روپیہ یعنی1.11 فیصد کا معمولی منافع ہوا۔

اوم گلیکسی کا 105 کروڑ روپے کا آئی پی او 10 سے 15 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اسے سرمایہ کاروں کی جانب سے اوسط ردعمل ملا اور یہ مجموعی طور پر 1.84 گنا سبسکرائب ہوا۔ کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 2.93 گنا سبسکرائب ہوا، جبکہ نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے حصے میں 1.07 گنا سبسکرپشن حاصل ہوئی۔ دوسری جانب ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ صرف 0.61 گنا سبسکرائب ہوسکا۔

اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 1,16,67,200 نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی نئی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے، پرانے قرض کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔کمپنی کی مالی حالت کی بات کی جائے تو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) کے مطابق کمپنی کی مالی کارکردگی میں گزشتہ برسوں کے دوران بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 12.04 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 15.92 کروڑ روپے اور مالی سال 2025-26 میں 16.64 کروڑ روپے ہوگیا۔اسی عرصے میں کمپنی کی مجموعی آمدنی بھی بڑھی۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کی آمدنی 105.12 کروڑ روپے تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 113.13 کروڑ روپے ہوگئی۔ مالی سال 2025-26 میں کمپنی نے 124.68 کروڑ روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande