ایشیائی کھیل: پاکستان نے تھائی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خواتین کرکٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
نیسین، 17 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان نے ایشیائی کھیل 2026 کے خواتین کرکٹ کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیسین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں بارش کے باعث میچ 11-11 اوورز کا کر دیا گیا تھا۔ سیمی فائنل میں پاک
Sports-Cricket-Asian-Games-Pakistan-Semi


نیسین، 17 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان نے ایشیائی کھیل 2026 کے خواتین کرکٹ کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیسین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں بارش کے باعث میچ 11-11 اوورز کا کر دیا گیا تھا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جمعہ کو سری لنکا اور ملیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تھائی لینڈ نے 11 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 91 رن بنائے۔ نناپت کونچارونکائی نے سب سے زیادہ 49 رن کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تھائی لینڈ کے ذریعہ دیئے گئے نشانے کا پیچھاکرتے ہوئے پاکستان نے اچھی شروعات کی۔ اوپنر گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار نے پہلی وکٹ کے لیے 36 رن جوڑے۔ دونوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد تھائی لینڈ کے گیند بازوں نے دباو¿ برقرار رکھا اور پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ پاکستان کی صورتحال اس وقت مشکل ہو گئی جب آٹھویں اوور میں کپتان فاطمہ ثنا 13 گیندوں پر 21 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئیں۔ اس وقت پاکستان کا اسکور پانچ وکٹوں پر 70 رن تھا۔

اس کے بعد طوبیٰ حسن، ایمان ناصر اور امِ حانی نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ پاکستان نے دو گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ اس سے قبل دن میں بنگلہ دیش نے چین کے خلاف کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande