انّ پورنا یوجنا بنگال کی خواتین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی اہم کوشش: مودی
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انّ پورنا یوجنا مغربی بنگال کی خواتین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً ڈیڑھ کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں جمعرات کو چوتھی قسط منتقل کی جا رہی ہے۔ ہر مست
MODI-ANNAPURNA-SCHEME-WOMEN-EM


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انّ پورنا یوجنا مغربی بنگال کی خواتین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً ڈیڑھ کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں جمعرات کو چوتھی قسط منتقل کی جا رہی ہے۔ ہر مستحق خاتون کو ہر ماہ 3,000 روپے ملیں گے، جس سے انہیں خاندان کے ضروری اخراجات کے لیے کسی پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا۔

وزیر اعظم نے مغربی بنگال میں انّ پورنا دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں ماو¿ں اور بہنوں کے کندھوں پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ جب ضروری اخراجات کی فکر کم ہوتی ہے تو ان کا اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ انّ پورنا یوجنا اسی سوچ کے ساتھ بنگال کی خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی رقم براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں پہنچ رہی ہے، اس لیے انہیں اس کے لیے کسی سے کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ منصوبے میں نہ کوئی ’کٹ منی‘ ہے اور نہ کوئی بچولیا۔

جناب مودی نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ کوئی بھی مستحق خاتون انّ پورنا یوجنا کے فائدے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی خواتین کے پاس اپنے فیصلے خود کرنے کی طاقت اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ہونا چاہیے اور اس میں انّ پورنا یوجنا کا اہم کردار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی زندگی سے متعلق مختلف ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان میں حمل کے دوران غذائیت کے لیے پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا، بیٹیوں کے تحفظ اور تعلیم کے لیے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، سکنیہ سمردھی یوجنا، خود روزگار کے لیے مدرا یوجنا، اجولا یوجنا، ہر گھر جل، سو بھاگیہ، آیوشمان بھارت اور جن دھن یوجنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں گزشتہ برسوں کے دوران مرکز کی کئی اسکیموں کے فوائد وقت پر نہیں پہنچ سکے، جس سے غریب خاندانوں کو نقصان ہوا۔ اب رکی ہوئی اسکیموں اور زیر التوا منصوبوں کو رفتار دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ بنگال میں 50 لاکھ سے زیادہ ایسے نئے غریب کنبوں کی شناخت کی گئی ہے جنہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت پکے مکانات دیے جائیں گے۔ انہوں نے ریاست میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا نافذ کیے جانے کا بھی ذکر کیا۔

مودی نے کہا کہ بنگال کی ماؤں، بہنوں اور عوام کے آشیرواد سے مل کر نیا بنگال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکست بنگال کی طاقت سے وکست بھارت کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیر اعظم نے انّ پورنا دیوس کے ساتھ وشوکرما پوجا کی بھی مبارک باد دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande