کھرگے نے کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ای ایم ایس نچیپن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی، 17 ستمبر(ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ای ایم ایس نچیپن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ،تمل ناڈو اور کانگریس پارٹی کے لیے نچیپن کے ذریعہ کیے گئے عو
کھرگے


نئی دہلی، 17 ستمبر(ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ای ایم ایس نچیپن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ،تمل ناڈو اور کانگریس پارٹی کے لیے نچیپن کے ذریعہ کیے گئے عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تعزیتی پیغام میں، کھرگے نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے وقف ایک کانگریس مین کے طور پر، نچیپن نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے مرحوم رہنما کے اہل خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور حامیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سدرشن نچیپن 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے شیو گنگا میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

ڈاکٹر نچیپن نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1969 میں کیا۔ وہ 1999 سے 2004 تک تامل ناڈو کے شیو گنگا لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ رہے۔ اس کے بعد انہوں نے 2004 سے 2016 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر نچیپن نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سیاست کے ساتھ ساتھ وہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے ممتاز وکیل کے طور پر بھی سرگرم رہے۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی بھی کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں ہندوستانی وفد کے رکن کے طور پر دو بار ہندوستان کی نمائندگی کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande