
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ ٹیکسٹائل شعبے کے لیے کام کرنے والی کمپنی ونود ٹیکس ورلڈ لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کر دیا۔ لسٹنگ کے بعد فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے حصص پھسل کر لوئر سرکٹ کی سطح تک پہنچ گئے۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 94 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر ان کی لسٹنگ بھی بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے 94 روپے کی سطح پر ہوئی۔
فلیٹلسٹنگ کے بعد فروخت کا دباو¿ بڑھنے سے حصص کچھ ہی دیر میں پھسل کر 89.30 روپے کے لوئر سرکٹ کی سطح پر آ گئے۔ اگرچہ خریداروں نے کئی بار خریداری کے ذریعے حصص کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن فروخت کا دباو¿ اتنا زیادہ تھا کہ حصص کی قیمت میں بہتری نہیں آ سکی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد کمپنی کے حصص 89.30 روپے کی سطح پر ہی بند ہوئے۔ اس طرح پہلے دن کے کاروبار میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی حصص 4.70 روپے یعنی 5 فیصد کا نقصان ہوا۔
ونود ٹیکس ورلڈ کا 42.83 کروڑ روپے کا آئی پی او 9 سے 11 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے کمزور ردعمل ملا، جس کے باعث یہ مجموعی طور پر 1.60 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں صرف 30 فیصد سبسکرپشن ہوا، جبکہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 2.91 گنا سبسکرائب ہوا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 45,56,400 نئے حصص جاری کیے گئے۔ حصص کی فروخت کے ذریعے حاصل رقم کا استعمال کمپنی اپنے موجودہ پلانٹ کی توسیع، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔
ونود ٹیکس ورلڈ لمیٹڈ کی مالی حالت کی بات کی جائے تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق کمپنی کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 5.49 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 9.23 کروڑ روپے ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کا خالص منافع 10.41 کروڑ روپے رہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد