
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ آبپاشی اور واٹر سپلائی پروجیکٹس کے لیے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایل سی سی پروجیکٹس لمیٹڈ کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط لسٹنگ کے ساتھ شروعات کی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئر 146 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 31.44 فیصد پریمیم کے ساتھ 191.90 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر اس کی لسٹنگ 29.45 فیصد پریمیم کے ساتھ 189 روپے کی سطح پر ہوئی۔
لسٹنگ کے بعد منافع وصولی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے کچھ ہی دیر بعد یہ شیئر پھسل کر 172.75 روپے کی لوئر سرکٹ سطح پر آ گیا۔ تاہم، لوئر سرکٹ لگنے کے باوجود کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار منافع میں رہے۔ پہلے دن کے کاروبار میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار لوئر سرکٹ کے باوجود فی شیئر 26.75 روپے یعنی 18.32 فیصد کے فائدے میں رہے۔
اس کمپنی کا 427.14 کروڑ روپے کا آئی پی او 9 سے 11 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا تھا، جس کے باعث یہ مجموعی طور پر 49.57 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ ان میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرس (کیو آئی بی) کے لیے محفوظ حصہ 78.73 گنا (اینکر کے علاوہ) سبسکرائب ہوا تھا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے محفوظ حصے میں 64.91 گنا سبسکرپشن آیا تھا۔ اس کے علاوہ ریٹیل انویسٹرز کے لیے محفوظ حصہ 26.34 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے کل 2,92,56,232 شیئر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 258 کروڑ روپے کے 1,76,71,232 نئے شیئر جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تقریباً 169 کروڑ روپے کے 1,15,85,000 شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے شیئروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی نئے آلات کی خریداری، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی تلافی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد