جی ٹی بی اسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی کم ٹراما بلاک قائم ہوگا: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ دِلشاد گارڈن میں واقع گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی) اسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی کم ٹراما بلاک تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 244.87 کروڑ روپے ہوگی۔ یہ منظوری وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی
اسپتال


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ دِلشاد گارڈن میں واقع گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی) اسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی کم ٹراما بلاک تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 244.87 کروڑ روپے ہوگی۔ یہ منظوری وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

نیا بلاک جی ٹی بی اسپتال کے موجودہ احاطے میں ہی تعمیر کیا جائے گا، اس لیے اس کے لیے نئی زمین خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ٹراما بلاک پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے مرحلہ چہارم کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ نئے بلاک کے شروع ہونے سے شدید بیمار مریضوں کو 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ٹراما کیئر کے ساتھ ماہر طبی خدمات، تشخیص، سرجری اور انتہائی نگہداشت کی سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 22,550 مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہونے والا یہ بلاک سات منزلہ ہوگا، جس میں تہہ خانہ، گراو¿نڈ فلور اور اس کے اوپر چھ منزلیں ہوں گی۔ اس میں 250 بستر، 48 اسپیشلسٹ او پی ڈی کمرے اور نو جدید آپریشن تھیٹر ہوں گے۔

تہہ خانے میں بلڈ بینک اور لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ گراو¿نڈ فلور پر 24 گھنٹے ایمرجنسی کے ساتھ سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور ایکس رے جیسی تشخیصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ دوسری منزل پر 72 بستروں پر مشتمل آئی سی یو ہوگا، جبکہ چوتھی اور پانچویں منزل پر 175 جنرل اور پرائیویٹ وارڈ کے بستر ہوں گے۔ چھٹی منزل پر دفاتر، کلاس رومز اور ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے لیب بنائی جائے گی۔

250 بستروں میں 20 ایمرجنسی، 5 برنز آئی سی یو، 70 آئی سی یو، 4 آئسولیشن، 22 پری اور پوسٹ سرجری، 102 جنرل وارڈ اور 25 پرائیویٹ کمروں کے بستر شامل ہوں گے۔ بلاک میں نیورو، ہڈیوں، جلد اور دندان سازی سمیت مختلف تخصصی طبی خدمات دستیاب ہوں گی۔ شدید بیمار مریضوں کے لیے مجموعی طور پر 77 کریٹیکل کیئر بستروں کی سہولت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے بلاک میں حادثات اور شدید ہنگامی حالات کے لیے 24 گھنٹے ٹراما علاج کی سہولت ہوگی۔ مریضوں کی تشخیص کے لیے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکس رے، الٹراساو¿نڈ اور لیبارٹری کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ سرجری کے لیے نو جدید آپریشن تھیٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ خون ذخیرہ کرنے کی مکمل سہولت سے لیس بلڈ بینک بھی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شدید حادثات کی صورت میں بروقت علاج انتہائی اہم ہوتا ہے۔ نئے بلاک میں ایمرجنسی سے لے کر تشخیص، انتہائی نگہداشت اور سرجری تک تمام ضروری سہولیات کو مربوط انداز میں فراہم کیا جائے گا۔ اس سے مشرقی دہلی میں شدید حادثات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

منصوبے کی نگرانی کے لیے مرکزی اور دہلی حکومت کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو ہر تین ماہ بعد اجلاس کرکے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ اسپتال کو 2028 میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande