
جموں, 15 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں پولیس نے 10 سال سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جو 2016 میں درج مقدمے میں مطلوب تھا۔پولیس حکام کے مطابق رہمبل پولیس کی ٹیم نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے محمد طاہر سکنہ ہنجانہ تھکرا،راجوری کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 2016 میں سرکاری حکم کی خلاف ورزی اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے مفرور قرار دیا گیا جبکہ 27 جولائی 2016 کو اسپیشل موبائل مجسٹریٹ ادھم پور کی عدالت سے اس کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ جاری وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر