
نئی دہلی، 15 ستمبر(ہ س )۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین 16 ستمبر کو ایک روزہ مہاراشٹر دورے پر جائیں گے۔ گنیش اتسو کے موقع پر وہ ممبئی اور پونے میں مختلف معروف گنیش پنڈالوں اور مندروں میں پوجا کریں گے۔
وہ ممبئی میں شری سدھی ونائک مندر اور لال باغچا راجا کے درشن کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہوں پر قائم گنیش کی مورتیوں کے بھی درشن کریں گے۔ پونے میں وہ دگڑو شیٹھ حلوائی گنپتی منڈل سمیت مختلف مقامات پر حاضری دیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ