رام پور اوور برج کے قریب سے سب ڈویزنل انتظامیہ نے تجاوزات ہٹایا
ارریہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ فار بس گنج سب ڈویزنل نے منگل کی صبح رام پور اوور برج کے قریب این ایچ 27 پر تجاوزات کر کے دکان کر رہے لوگوں کے دکان کو ہٹا دیا ۔ ایس ڈی ایم ابھے کمار تیواری، ایس ڈی پی او پنکج کمار، تھانہ انچارج منوج کمار، پولیس اور انتظامی
رام پور اوور برج کے قریب سے سب ڈویزنل انتظامیہ نے تجاوزات ہٹایا


ارریہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ فار بس گنج سب ڈویزنل نے منگل کی صبح رام پور اوور برج کے قریب این ایچ 27 پر تجاوزات کر کے دکان کر رہے لوگوں کے دکان کو ہٹا دیا ۔ ایس ڈی ایم ابھے کمار تیواری، ایس ڈی پی او پنکج کمار، تھانہ انچارج منوج کمار، پولیس اور انتظامی عہدیداروں کی موجودگی میں تجاوزات والی زمین کو صاف کیا گیا۔رام پور اوور برج کے نیچے اور اس کے آس پاس کھوکھوں سے درجنوں دکانیں چلائی جارہی تھیں، جس کی وجہ سے ٹریفک جام اور سماج دشمن عناصر کی پناہ گاہ بنی ہوئی تھی۔

حالیہ میٹنگ میں مقامی لوگوں نے سب ڈویژنل انتظامیہ کی توجہ اس تجاوزات سے پیدا ہونے والے مسائل کی طرف مبذول کرائی جس کے باعث منگل کی صبح تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔پولیس کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ سب ڈویژن انتظامیہ جب بلڈوزر لے کر تجاوزات ہٹانے پہنچی تو دکانداروں اور اہل علاقہ میں ایک لمحہ خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی دکانداروں نے خود ہی اپنی دکانیں ہٹا دیں۔

موقع پر موجود ایس ڈی ایم ابھے کمار تیواری نے بتایا کہ این ایچ اے آئی کے ساتھ روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ این ایچ کے اطراف میں تجاوزات کرکے دکانیں قائم نہ کی جائیں، جس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات والی زمین کو قبضے سے آزاد کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دکانیں ہٹانے کے بعد دوبارہ تجاوزات کی صورت میں انتظامیہ تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande