دوردرشن نے 67واں یومِ تاسیس منایا، موسیقی اور رقص سے سجی شام
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س):۔ ملک کے معروف سرکاری نشریاتی ادارے دوردرشن نے اپنا 67واں یومِ تاسیس منڈی ہاؤس واقع دوردرشن بھون میں منایا۔ اس سال تقریب کا موضوع ’دوردرشن@67 – کل بھی اپنا، آج بھی اپنا‘ تھا۔ تقریب میں معروف گلوکارہ جیوتی نوراں نے اپنی
دوردرشن نے 67واں یومِ تاسیس منایا، موسیقی اور رقص سے سجی شام


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س):۔

ملک کے معروف سرکاری نشریاتی ادارے دوردرشن نے اپنا 67واں یومِ تاسیس منڈی ہاؤس واقع دوردرشن بھون میں منایا۔ اس سال تقریب کا موضوع ’دوردرشن@67 – کل بھی اپنا، آج بھی اپنا‘ تھا۔

تقریب میں معروف گلوکارہ جیوتی نوراں نے اپنی پُرجوش اور سریلی پیشکش سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ وہیں شکھا کھرے اور ان کی ٹیم نے ’ردھم وِدآؤٹ بارڈر‘ کے عنوان سے فیوژن ڈانس پیش کرکے تقریب میں رنگ بھر دیا۔

پروگرام کے دوران دوردرشن کے آئندہ ٹی وی ڈراموں ’سنسکار‘ اور ’سُراغ 2.0‘ سے وابستہ فن کاروں کے ساتھ خصوصی گفتگو بھی ہوئی۔ اس میں کے سی بوکاڈیا، مہیش ٹھاکر، امن ورما، درشن جری والا، پنکج بیری، سودیش بیری، سائی کیتن راؤ، جِگیاسا سنگھ اور ریحان شاہ رخ مرزا بیگ شامل تھے۔

تقریب کی نظامت نمیتا سچ دیوا اور علی اصغر نے کی۔ دونوں نے اپنی پیشکش اور دلچسپ گفتگو سے پورے پروگرام کو مزید پرُلطف بنا دیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ دوردرشن چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہندوستان کی سماجی اور ثقافتی زندگی کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے کے ساتھ دوردرشن نے نئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی اپنایا ہے، تاہم اپنی منفرد شناخت اور عوامی خدمت کے کردار کو برقرار رکھا ہے۔

دوردرشن کے یومِ تاسیس کی 2026 کی تقریب میں فن کاروں، ٹی وی دنیا کی معروف شخصیات اور دوردرشن سے وابستہ افراد نے ایک ساتھ مل کر اس کے شاندار ماضی، موجودہ کامیابیوں اور روشن مستقبل کا جشن منایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande