
چینگدو (چین)، 13 ستمبر (ہ س)۔
بھارت کی 15 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی پاتری نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن ایشیا انڈر-17 اور انڈر-15 جونیئر چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے انڈر-17 سنگلز کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ آل انڈین فائنل میں تنوی نے اپنی ہم وطن شائنا منیم±تھو کو 11-15، 15-10، 15-12 سے شکست دی۔
اوڈیشہ کی تنوی کے لیے یہ کامیابی 2026 کے شاندار سیزن میں ایک اور بڑی حصولیابی ہے۔ اس سے قبل وہ پولیٹرون پونٹیانک انٹرنیشنل چیلنج بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت چکی ہیں۔ اب 2024 میں انڈر-15 ایشین خطاب جیتنے کے بعد انہوں نے انڈر-17 کا تاج بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
دوسری جانب شائنا منیم±تھو نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ شائنا نے کوارٹر فائنل میں جاپان کی یوئی اتاباشی کو شکست دی۔ اس کے بعد سیمی فائنل میں انہوں نے ایک اور جاپانی شٹلر اینون اوکیموتو کو 15-13، 15-12 سے مات دی۔
2025 میں دیکشا سدھاکر کی تاریخی کامیابی کے بعد پاتری کی جیت نے مسلسل دوسرے سال انڈر-17 سنگلز کی ٹرافی بھارت کے نام کر دی۔ گزشتہ سال انڈر-15 ایشین خطاب جیتنے والی منیم±تھو نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ