
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے مقابلے میں ایک تاریخی منظر دیکھنے کو ملا، جب ٹاس کے بعد ’وندے ماترم‘ گایا گیا اور اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی میچ میں ’وندے ماترم‘ گایا گیا۔ اسے بھارتی کرکٹ میں ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
میچ کی بات کریں تو بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ خبر لکھے جانے تک افغانستان نے 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنا لیے تھے۔
بھارت کو پہلی کامیابی جسپریت بمراہ نے دلائی۔ انہوں نے رحمان اللہ گرباز کو میچ کی دوسری ہی گیند پر پویلین واپس بھیج کر بھارت کو پہلی وکٹ دلائی۔ ابراہیم زدران 11 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ