
اپڈیٹ ۔۔۔۔جموں, 12 ستمبر (ہ س)اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جموں نے ہفتہ کو پونچھ اور ادھم پور اضلاع میں پانچ مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائیاں منڈی اور سرنکوٹ کے علاقوں کے علاوہ ادھم پور کے رام نگر علاقے میں کی گئیں۔حکام کے مطابق یہ تلاشی ایک جاری معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی، جس میں مبینہ طور پر علیحدگی پسند نظریات کی تشہیر اور بنیاد پرستی کو فروغ دینے کی سرگرمیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مبینہ طور پر یہ سرگرمیاں سوشل میڈیا سمیت آن لائن اور آف لائن ذرائع کے ذریعے سرحد پار سے چلائی جا رہی تھیں۔تحقیقات کے دوران بعض افراد کے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول اور سرحد کے اُس پار موجود مشتبہ افراد کے ساتھ رابطے میں ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ایس آئی اے کی ٹیموں نے صبح کے وقت مختلف مقامات پر تلاشی شروع کی، جو دوپہر تک جاری تھی۔ ایجنسی کے مطابق کارروائی کا مقصد جاری تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ مواد اور شواہد جمع کرنا اور ان کی جانچ کرنا ہے۔ایجنسی نے کہا ہے کہ تلاشی کارروائیاں مکمل ہونے اور برآمد ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر