
جموں, 12 ستمبر (ہ س): ڈوڈہ میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی جیشِ محمد دہشت گرد کی متعدد اشیا برآمد کی ہیں۔ مذکورہ دہشت گرد کو ڈوڈہ میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق باقیات کی برآمدگی اسپیشل آپریشنز گروپ ڈوڈہ، راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم نے کی۔ کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے نائٹ ویژن سے لیس ایم فور رائفل بھی برآمد کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پاکستانی شہری تھا اور کالعدم تنظیم جیشِ محمد سے وابستہ تھا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور دہشت گرد نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت اور پس منظر سمیت کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر