وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر مدھیہ پردیش میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘، 58 لاکھ آشیرواد کے دیوں سے روشن ہوگا پورا صوبہ
بھوپال، 12 ستمبر (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 17 ستمبر کو ہونے والی سالگرہ کے موقع پر مدھیہ پردیش میں خدمت اور عوامی شراکت داری کی ایک بڑی مہم شروع کی جائے گی۔ صوبے کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی پہل پر اجین کے مہاکال سمیت پورے مدھیہ پردیش
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر مدھیہ پردیش میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘، 58 لاکھ آشیرواد کے دیوں سے روشن ہوگا پورا صوبہ


بھوپال، 12 ستمبر (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 17 ستمبر کو ہونے والی سالگرہ کے موقع پر مدھیہ پردیش میں خدمت اور عوامی شراکت داری کی ایک بڑی مہم شروع کی جائے گی۔ صوبے کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی پہل پر اجین کے مہاکال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں 58 لاکھ ’آشیرواد دیے‘ روشن کیے جائیں گے۔ ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ تعلقاتِ عامہ کے افسر سندیپ کپور نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے لے کر وزیر اعظم تک نریندر مودی نے غریبوں، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور محروم طبقات کو ترقی کی مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔ ریاست کے عوام کی جانب سے یہ دیے روشن کرنا وزیر اعظم مودی کی 25 سالہ خدمت اور ذمہ داری کے سفر کے تئیں اظہارِ تشکر ہے۔ دراصل یہ ایسے شخص کی 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کو یاد کرنے کا موقع ہے، جس نے زندگی کو عہدہ نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ سمجھا۔

موہن یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی خدمت کا یہ سفر 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے شروع ہوا تھا اور آج یہ ایک تاریخی مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔ اسی سلسلے میں 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ریاست میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد خدمت کو سیاسی اور عوامی زندگی کا بنیادی جذبہ بنانے کا عزم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں غریبوں کی فلاح کو حکومتی نظام کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ کروڑوں لوگوں کو مفت راشن، کروڑوں خاندانوں کو مکانات، بیت الخلا، سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات کا فائدہ ملا ہے۔ اس سے قبل مودی طویل عرصے تک گجرات کے منتخب وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ زراعت، صنعت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ حکمرانی میں تیزی اور بہتر نتائج پر خصوصی توجہ ان کے طرزِ حکمرانی کی نمایاں خصوصیت رہی ہے۔

محکمہ تعلقاتِ عامہ کے افسر کے مطابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ریاستی حکومت وزیر اعظم مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے عزم کو عملی شکل دینے کے لیے پ±رعزم ہے۔ ریاست میں 85 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دی گئی ہیں۔ آنے والے وقت میں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

ریاست میں چلائی جا رہی ’لاڈلی بہنا‘ اسکیم نے خواتین کے معاشی اعتماد اور خاندان میں ان کے فیصلہ کن کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کسانوں کے لیے دیہی علاقوں میں زرعی زمین کے حصول پر مارکیٹ ریٹ کے مطابق چار گنا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں آبپاشی کی صلاحیت میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلقاتِ عامہ کے افسر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر سے تحریک لیتے ہوئے ترقی یافتہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کی تعمیر کے لیے پ±رعزم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande