برکس میں رام ناتھ سوامی مندر کی شاندار تصویر، مودی نے عالمی رہنماؤں کو دکھائی ہندوستان کی روحانی میراث
نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے مختلف ممالک کے رہنماؤں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب کے پس منظر میں تمل ناڈو کے رامیش
برکس میں رام ناتھ سوامی مندر کی شاندار تصویر، مودی نے عالمی رہنماو¿ں کو دکھائی ہندوستان کی روحانی میراث


نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے مختلف ممالک کے رہنماؤں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب کے پس منظر میں تمل ناڈو کے رامیشورم میں واقع مشہور شری رام ناتھ سوامی مندر کی شاندار تصویر دکھائی گئی۔ ہندوستان کی قدیم روحانی اور ثقافتی روایات کی عکاسی کرنے والی اس تصویر نے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

وزیر اعظم مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

استقبالیہ کے لیے بھارت منڈپم میں تیار کیے گئے داخلی حصے میں ہندوستان کی متنوع ثقافتی اور روحانی وراثت کو پیش کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں رامیشورم کے شری رام ناتھ سوامی مندر کو پس منظر میں نمایاں مقام دیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے برکس سربراہی اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں تمل ناڈو کے رامیشورم میں واقع مشہور رام ناتھ سوامی مندر کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر مندر کی شاندار تصویر خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔

شری رام ناتھ سوامی مندر ہندوستان کے معروف ترین شیو مندروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ مندر بارہ جیوترلنگوں میں شامل ہے، اس لیے ہندو مذہب میں اسے انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔

رام ناتھ سوامی مندر اپنی عظیم الشان تعمیرات اور دنیا بھر میں مشہور طویل راہداریوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ مندر کے وسیع ستونوں سے مزین راہداریاں ہندوستانی مندر کی تعمیراتی فن کا شاندار نمونہ سمجھی جاتی ہیں۔ رامیشورم ہندو تیرتھ روایت میں بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور اسے چار دھاموں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande