برکس سربراہ اجلاس کے لیے بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ دہلی پہنچے
نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ برکس سربراہ اجلاس کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار والی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ دہلی پہنچ رہے ہیں۔ ان میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر س
Cm-delhi-brics-summit-dinner


نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ برکس سربراہ اجلاس کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار والی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ دہلی پہنچ رہے ہیں۔ ان میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سمیت کئی سینئر رہنما شامل ہیں۔

سربراہ اجلاس کے مندوبین کے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے عشائیے میں مرکزی وزرا اور بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔ اس دوران مختلف ممالک سے دہلی پہنچنے والے سفارت کاروں اور مندوبین کے ساتھ وزرائے اعلیٰ کی ملاقات کا پروگرام ہے۔

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں ملک و بیرون ملک کے اعلیٰ رہنماو¿ں اور مندوبین کی موجودگی کے درمیان یہ پروگرام بھارت کی سفارتی اور وفاقی شراکت داری کی بھی عکاسی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ مختلف ممالک کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور بھارتی ریاستوں سے متعلق تجربات اور تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande