آسام کے شونت پور ضلع میں ٹرک اور ایکو گاڑی میں ٹکر ، پانچ افراد کی موت
شونت پور، 12 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے شونت پور ضلع میں بالی پاڑا کے قریب ایک بھیانک سڑک حادثے میں پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ قومی شاہراہ-15 پر ٹوبوکی جھار کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان آمنے سامنے زوردارٹکر ہو گئ
آسام کے شونت پور ضلع میں ٹرک اور ایکو گاڑی میں ٹکر ، پانچ افراد کی موت


شونت پور، 12 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے شونت پور ضلع میں بالی پاڑا کے قریب ایک بھیانک سڑک حادثے میں پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ قومی شاہراہ-15 پر ٹوبوکی جھار کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان آمنے سامنے زوردارٹکر ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، حادثے میں جان گنوانے والے نوجوانوں کی شناخت سنجے میش، لاٹومنی (پاپو) بورا، نین سوارگیاری، پرانجل بنیا اور ہربند (گووند) ہاجواری کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مہلوکین اوہنی پتھر بٹاباری علاقے کے رہنے والے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، دونوں گاڑیاں مخالف سمتوں سے آ رہی تھیں۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے ایکو گاڑی کو سامنے سے زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایکو گاڑی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ حادثے کا شکار ایکو گاڑی سے شراب کی کئی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ تاہم، ان بوتلوں کا حادثے سے کیا تعلق ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تیز رفتاری، گاڑیوں کی حالت اور حادثے سے جڑے دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande