اپڈیٹ ۔۔۔چین کے صدر شی جن پنگ برکس سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچے
نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ چین کے صدر شی جن پنگ 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو نئی دہلی کے پالَم ہوائی اڈے پہنچے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی جتن پرساد نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
BRICS-XI-JINPING-DELHI-ARRIVAL

نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ چین کے صدر شی جن پنگ 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو نئی دہلی کے پالَم ہوائی اڈے پہنچے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی جتن پرساد نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

شی جن پنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت آئے ہیں۔ وہ بھارت کی صدارت میں منعقد ہونے والے دو روزہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں بھارت-چین تعلقات کے علاوہ باہمی مفاد سے متعلق علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

ہوائی اڈے سے شی جن پنگ کو انتہائی سخت سکیورٹی کے درمیان ہوٹل اور اس کے بعد برکس سربراہ اجلاس کے مقام بھارت منڈپم لے جایا جائے گا۔ شی جن پنگ نے آج صبح نئی دہلی کے لیے پرواز بھری، جس کی اطلاع چینی میڈیا نے دی، تاہم ان کی روانگی کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔

شی جن پنگ سات سال بعد بھارت پہنچے ہیں۔ سال 2020 میں گلوان تصادم کے بعد یہ ان کا پہلا بھارت کا دورہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

 rajesh pande