وزیر اعظم مودی نے ویتنام کے وزیر اعظم سے دو طرفہ بات چیت کی
نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ویتنام کے وزیر اعظم لے منہ ہنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے بھارت-ویتنام تعلقات اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ
BRICS-INDIA-VIETNAM-TALKS


نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ویتنام کے وزیر اعظم لے منہ ہنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے بھارت-ویتنام تعلقات اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے برکس سربراہ اجلاس میں شراکت دار ملک کے طور پر ویتنام کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے رواں سال مئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر ٹو- لام کے بھارت دورے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو ’اعلیٰ جامع اسٹریٹجک شراکت داری‘ کا درجہ دیے جانے کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے مختلف امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بھارت اور ویتنام کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں، جو مشترکہ ثقافتی ورثے، باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی ہیں۔ ویتنام بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کا ایک اہم ستون اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھارت کا اہم شراکت دار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande