پوتے کو اسکول بس میں چھوڑ کر گھر لوٹ رہی بزرگ خاتون کی سڑک حادثہ میں موت
نوئیڈا، 10 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ،نوئیڈاکے سیکٹر 113 کے علاقے میں پرتھلا گاو¿ں کے قریب ایک 65 سالہ بزرگ خاتون کو جمعرات کی صبح ایک نامعلوم موٹر سوار نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اپنے پوتے کو اسکول بس میں چھوڑ کر گھر لوٹ رہی تھی۔ اس
حادثہ


نوئیڈا، 10 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ،نوئیڈاکے سیکٹر 113 کے علاقے میں پرتھلا گاو¿ں کے قریب ایک 65 سالہ بزرگ خاتون کو جمعرات کی صبح ایک نامعلوم موٹر سوار نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اپنے پوتے کو اسکول بس میں چھوڑ کر گھر لوٹ رہی تھی۔ اس واقعے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ انہیں علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

پولیس اسٹیشن سیکٹر 113 کے انچارج انسپکٹر پرمود کمار سنگھ نے بتایا کہ شیلا (65) گڑھی چوکھنڈی گاو¿ں کی رہائشی تھی۔ وہ آج صبح اسکول بس میں اپنے 12 ویں جماعت کے پوتے کو چھوڑنے گئی تھی۔ وہ اپنے پوتے کو اسکول بس میں چھوڑ کر گھر لوٹ رہی تھی تبھی نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے اسے اس وقت ٹکر ماری جب وہ پرتھلا کے قریب ڈیوائڈر عبور کر رہی تھی۔ اس واقعے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے انہیں نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande