گروگرام میں دن کی روشنی میں نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
پیٹ میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا گروگرام، 10 ستمبر (ہ س)۔ شہر میں پلسر پر سوار تین شرپسندوں نے ایک نوجوان کو سڑک کے بیچ میں روکا اور اس کے پیٹ میں گولی مار دی۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے سے بازار اور دکانداروں میں خ
گروگرام میں دن کی روشنی میں نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا


پیٹ میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا

گروگرام، 10 ستمبر (ہ س)۔ شہر میں پلسر پر سوار تین شرپسندوں نے ایک نوجوان کو سڑک کے بیچ میں روکا اور اس کے پیٹ میں گولی مار دی۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے سے بازار اور دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق بسائی گاو¿ں کا رہائشی مہندر اپنے بیٹے ساحل کے ساتھ موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق پیچھے سے پلسر پر آئے تین نقاب پوش نوجوانوں نے اس کا پیچھا کیا اور سڑک کے بیچ میں اس کی موٹر سائیکل کے سامنے اپنی موٹر سائیکل روک دی اور پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی،فائرنگ میں مہندر کے پیٹ میں گولی لگنے کے بعدبہت زیادہ خون بہ جانے کی وجہ سے مہندر سڑک پر گر گیا اور ملزم ہتھیار لے کر فرار ہو گیا۔ راہگیروں نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مہندر کو سیکٹر-10 سول اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی نوجوان کے لواحقین نے بتایا کہ جنوری میں مہندر کا کچھ مقامی نوجوانوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ شبہ ہے کہ یہ قتل اسی دشمنی کی وجہ سے منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا ہو۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ شرپسند بیٹے کو مارنے آئے تھے، لیکن اس کے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مہلوک کا ایک بیٹا قتل کے الزام میں جیل میں ہے۔ اے سی پی کپل نے بتایا کہ ٹیم فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی۔ مہندر نامی شخص کو گولی ماری گئی ہے۔ تین لوگ موٹر سائیکل پر آئے تھے، کچھ لوگوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ انہیں جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande