سپریم کورٹ میں مرکز کی یقین دہانی کے بعد سی جے پی نے 5 ستمبر کا دہلی مارچ واپس لیا
نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے 5 ستمبر کو اپنامجوزہ احتجاج واپس لینے کا فیصلہ لیاہے۔ آج کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان سورو داس نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج واپس لینے کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ ن
CJP-call-off-protest


نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے 5 ستمبر کو اپنامجوزہ احتجاج واپس لینے کا فیصلہ لیاہے۔ آج کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان سورو داس نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج واپس لینے کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اگر دونوں فریق رضامند ہوں تو کسی بھی معاملے کا حل ہو سکتا ہے۔

مرکزی حکومت نے آج سماعت کے دوران مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کی عرضی پر سماعت کے دوران ہی سورو داس نے یہ اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی )نے انڈیا گیٹ سے جے سنگھ مارگ پر واقع پولیس ہیڈکوارٹر، جنتر منتر کے قریب تک مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے تمام اہم مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی۔ حالانکہپولیس کے مطابق، 5 ستمبر کو سی جے پی کے مجوزہ مارچ کی اجازت ابھی تک انہوں نے نہیں دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں سی جے پی کی جانب سے احتجاج کی اجازت کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande