رائے پور: معمولی تنازع میں نوجوان کا قتل، تین ملزم گرفتار
رائے پور، 9 اگست (ہ س)۔ دارالحکومت رائے پور کے کھمترائی تھانہ علاقے میں معمولی تنازع کے بعد 22 سالہ نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین ملزموں کو واقعے کے چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے نوجوان کا قتل کرنے کے بعد لاش کو جائے وقوعہ
رائے پور: معمولی تنازع میں نوجوان کا قتل، تین ملزم گرفتار


رائے پور، 9 اگست (ہ س)۔

دارالحکومت رائے پور کے کھمترائی تھانہ علاقے میں معمولی تنازع کے بعد 22 سالہ نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین ملزموں کو واقعے کے چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ملزم نے نوجوان کا قتل کرنے کے بعد لاش کو جائے وقوعہ سے تقریباً 300 میٹر دور سیمنٹ کی پائپ لائن کے اندر چھپا دیا تھا۔

اتوار کو پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق مقتول کی شناخت پون ٹنڈن (22) ساکن راواں بھاٹھا، کھمترائی کے طور پر ہوئی ہے۔ پون گزشتہ تین دن سے لاپتہ تھا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین نوجوانوں نے ایک شخص کا قتل کرکے لاش چھپا دی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران سمیر خان (19)، پرکاش یادو (18) اور سورج یادو (19) نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande