
فلم ”دی ڈپلومیٹ“ کی کامیابی کے بعد اداکار جان ابراہم اور ہدایت کار شیوم نائر ایک بار پھر ساتھ مل کر کام کرنے جا رہے ہیں۔ یہ جوڑی اب ایک بڑے ٹو- ہیرو ایکشن تھریلر کے لیے ہاتھ ملا رہی ہے۔ فلم میں زبردست ایکشن اور تھریلر دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم، پروجیکٹ کی کہانی اور دوسرے مرکزی اداکار کا نام فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، جان کو فلم کا کانسیپٹ پسند آیا اور انہوں نے فوراً اس پروجیکٹ پر رضامندی ظاہر کر دی ۔ پروڈیوسرز اس سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کرنے اور 2027 کے آخر تک فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جان اور شیوم نائر کی پچھلی فلم دی ڈپلومیٹ کو ناظرین اور ناقدین کی طرف سے مثبتردعمل حاصل ہوا تھا ۔ جان نے فلم میں ہندوستانی سفارت کار جے پی سنگھ کا کردار ادا کیا تھا ، جس کے لئے ان کی سنجیدہ اور دمدار اداکاری کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی لڑکی کو پاکستان سے واپس لانے کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔
جان اور شیوم نائر دی ڈپلومیٹ کی کامیابی کے بعد سے ایک نئے پروجیکٹ پر بات کر رہے تھے اور آخر کار اس ایکشن تھریلر فلم کو فائنل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیوم نائر کے کریئر کا یہ سب سے بڑا کمرشیل پروجیکٹ ہو گا۔ ہدایت کار ”نام شبانہ“، ”اسپیشل آپریس“اور ”مخبر“ جیسے پروجیکٹس کے لیے جانے جاتے ہیں۔
دریں اثنا، جان ابراہم کے پاس پہلے ہی کئی بڑے پروجیکٹس ہیں۔ وہ بھا دھولیا کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’فورس 3‘ میں ہرش وردھن رانے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کے آخری مراحل میں بتائی جا رہی ہے اور 19 مارچ 2027 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ جان ابراہم، روہت شیٹی کی ”آئی پی ایس ماریا“ میں بھی نظر آئیں گے، جو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کی زندگی سے متاثر ہے۔ یہ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔ شیوم نائر کے ساتھ جان کی نئی ایکشن تھریلر نے ان کی مصروف لائن اپ میں ایک اور بڑے پروجیکٹ کا اضافہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد