ملیالم فلم انڈسٹری میں فرحان اختر کی انٹری
اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا اعلان کیا ہے۔ فرحان اور رتیش سدھوانی کی پروڈکشن کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اب ملیالم ویمپائر تھرلر فلم ''ہاف'' کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے فرحان ن
فرھان


اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا اعلان کیا ہے۔ فرحان اور رتیش سدھوانی کی پروڈکشن کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اب ملیالم ویمپائر تھرلر فلم 'ہاف' کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے فرحان نے بتایا کہ یہ فلم ایکسل انٹرٹینمنٹ اور اے اے فلمز کے تعاون سے پورے شمالی ہندوستان میں ہندی زبان میں پیش اور ریلیز کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ہاف ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز ہونے والی پہلی ملیالم فلم بن جائے گی۔

اس فلم کی ہدایت کاری امجد نے کی ہے، جو 2024 کی ملیالم فلم گولم کی ہدایت کاری کے لیے مشہور ہیں۔ 'ہاف' کی کہانی ویمپائر لوک داستانوں کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے، جس میں پرتشدد شکار، انتقام اور خونریزی شامل ہے۔ فلم میں رنجیت سجیو، ایشوریا راج، عباس اور املہ پال مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کی صنف اور کہانی اسے روایتی ملیالم سنیما سے مختلف ایک تاریک اور سخت تجربے کے طور پر پیش کرتی ہے۔

ہاف کا ورلڈ پریمیئر ستمبر 2026 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) کے منائے جانے والے مڈنائٹ میڈنیس سیکشن میں ہوگا۔ فیسٹیول میں نمائش کے بعد یہ فلم ہندوستان میں ہندی کے علاوہ تامل، تیلگو اور کنڑ میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ یہ ملیالم سنیما میں ایکسل انٹرٹینمنٹ کا پہلا بڑا قدم ہے اور اسے علاقائی کہانیوں کو ملک بھر کے سامعین تک پہنچانے کی سمت میں ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande