ہاپوڑ میں گنگا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، چار نوجوان جاں بحق
ہاپوڑ، 31 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں گنگا ایکسپریس وے پر اتوار کی دیر رات ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ کار میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ ایک نو
ہاپوڑ میں گنگا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، چار نوجوان جاں بحق


ہاپوڑ، 31 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں گنگا ایکسپریس وے پر اتوار کی دیر رات ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ کار میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ ایک نوجوان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونے بھٹناگر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر رات یوپی ڈائل 112 پر اطلاع ملی کہ گنگا ایکسپریس وے پر ایک چار پہیہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اور اس میں سوار نوجوان زخمی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی سنبھاولی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت بدایوں ضلع کے پال پور گاؤں کے رہنے والے جوگیندر (26)، سکھبیر (25)، جسونت (20) اور روی کمار (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی وشنو (17) کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ جسونت اور سکھبیر سگے بھائی تھے۔ابتدائی تفتیش میں اہل خانہ سے معلوم ہوا ہے کہ تمام نوجوان کار کے ذریعے بدایوں سے دہلی جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق بادی النظر میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری معلوم ہوتی ہے۔پولیس نے حادثے کا شکار کار کو ایکسپریس وے سے ہٹا دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande