
نئی دہلی، 31 اگست(ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع اسٹیٹ یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں مہاتما گاندھی سینٹر کا دورہ کیا۔وزیراعظم مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس دورے کے بارے میں لکھا کہ اتوار کو تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں مہاتما گاندھی سینٹر کا دورہ کئی اعتبار سے دلچسپ رہا۔ یہاں ہندوستانی علوم یعنی انڈولوجی کے مطالعے کا ایک فعال اور پُرجوش ماحول دیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں پڑھنے اور جاننے کے لیے لوگوں میں زبردست جوش و خروش نظر آیا۔ یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی کی زندگی اور ان کے افکار پر بھی کافی کام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں میں تمل ثقافت کے تئیں دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ دورے کے دوران طلبہ نے ان کی لکھی ہوئی نظموں کی چند سطریں بھی سنائیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ سے ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل رابطے، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan