
پٹنہ، 30 اگست(ہ س)۔ریاست میں بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین فراہم کی جائے گی۔ ریونیو اوراصلاح اراضی محکمہ نے ریاست میں 20 کیندریہ ودیالیوں کے لیے پانچ ایکڑ زمین فراہم کی ہے۔ا سکول کے میدانوں اور کھیل کے میدانوں سے تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا۔غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ تعلیم نے محکمہ کے تمام متعلقہ افسران کو ریاست میں بے زمین اسکولوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ تقریباً 147 اسکولوں کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے محکمہ ریونیوو اصلاح اراضی سے درخواست کی کہ بے زمین اسکولوں کے لیے زمین فراہم کی جائے اور اسکول کی زمین کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ محصولات نے ریاست کے 20 کیندریہ ودیالیوں کو پانچ ایکڑ زمین فراہم کی ہے۔ بے زمین ا سکولوں کو اراضی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ نے اسکولوں کی اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan