رانی اونتی بائی لودھی نے راجاؤں اور زمینداروں کو انگریزوں کے خلاف جدوجہد کے لیے تحریک دی: راج ناتھ سنگھ
لکھنؤ، 30 اگست (ہ س):۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو لکھنو میں ضلع لودھی چھتریہ راجپوت سبھا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 1857 کی پہلی ہندوستانی جنگ آزادی کی عظیم جانباز رانی اونتی بائی لودھی کے مجسمے کی نقاب
رانی اونتی بائی لودھی نے راجاؤں اور زمینداروں کو انگریزوں کے خلاف جدوجہد کے لیے تحریک دی: راج ناتھ سنگھ


لکھنؤ، 30 اگست (ہ س):۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو لکھنو میں ضلع لودھی چھتریہ راجپوت سبھا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 1857 کی پہلی ہندوستانی جنگ آزادی کی عظیم جانباز رانی اونتی بائی لودھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ تمام مہمانوں نے جانباز رانی کے مجسمے پر پھول نچھاور کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں سب سے پہلے اونتی بائی لودھی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کرکے میں خود کو بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ 1857 میں جنگ آزادی کی پہلی جدوجہد کے دوران انہوں نے جس بہادری کے ساتھ انگریزوں کا مقابلہ کیا، وہ ہندوستانی تاریخ کا ایک قابل فخر باب ہے۔ انہوں نے نہ صرف خود انگریزوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے بلکہ آس پاس کے دیگر راجاوں اور زمینداروں کو بھی جدوجہد کے لیے تحریک دی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ رانی اونتی بائی لودھی نے انتہائی نامساعد حالات میں اپنی ریاست کی باگ ڈور سنبھالی اور بہتر حکمرانی کی مثالیں قائم کیں۔ جب انگریزوں نے دھوکے سے ان کی ریاست چھیننے کی کوشش کی تو انہوں نے جھکنا قبول نہیں کیا۔ ہمارے ملک کی جانباز خواتین نے میدان جنگ میں بھی اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور حکمرانی میں بھی بہتر انتظام و انصرام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ ہندوستانی خواتین نے ہر دور میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ آج ہندوستانی خواتین فوج، پولیس، سائنس، کھیل، تعلیم، انتظامیہ اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

رانی اونتی بائی کی زندگی یہ پیغام دیتی ہے کہ ناانصافی کے سامنے کبھی نہیں جھکنا چاہیے۔ کبھی بھی اور کسی بھی قیمت پر خودداری سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ اور جب بات مادر وطن کے دفاع کی ہو تو اپنا سب کچھ قربان کرنے سے بھی نہیں گھبرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رانی اونتی بائی لودھی کا یہ مجسمہ صرف ان کی یاد کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو ان کی بہادری، خودداری، قیادت اور قربانی کی داستان سنانے کا ذریعہ بھی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر سے وابستہ پانچ مقامات کو ’پنچ تیرتھ‘ کے طور پر ترقی دی ہے۔ مہو سے ممبئی تک، لندن سے ناگپور اور دہلی تک، بابا صاحب کی زندگی سے وابستہ یہ مقامات آج تحریک اور ترغیب کے مراکز بن چکے ہیں۔

اس موقع پر تقریب میں مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، اتر پردیش حکومت کے وزیر دھرم پال سنگھ اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سندیپ سنگھ، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شنکر لال لودھی، لکھنو بی جے پی کے شہر صدر آنند دویدی اور ضلعی صدر وجے موریہ موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande