
پریاگ راج، 29 اگست (ہ س)۔
کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر 16 یوپی بٹالین این سی سی کی جانب سے سماجی خدمت اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ اقدام کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کالج اور اسکولوں کی سطح پر نمائشی والی بال میچ کرائے گئے۔ مقابلوں میں طلبہ اور این سی سی کیڈٹس نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
یہ اطلاع ہفتہ کو وزارت دفاع، پریاگ راج کے تعلقات عامہ کے افسر اور ترجمان ونگ کمانڈر دیبارتھو دھر نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ والی بال مقابلے میں آر ڈی بی ایل کالج، ایل آر ایل اے انٹر کالج اور پتنجلی رشی کل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ دیکھنے کے لیے 100 سے زائد طلبہ اور این سی سی کیڈٹس موجود رہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
پتنجلی رشی کل میں طلبہ کی جسمانی صلاحیت، کھیل کے جذبے اور صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کے مقصد سے کرکٹ، والی بال، شطرنج اور دوڑ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کو نئی فٹ بالیں فراہم کی گئیں۔ کھلاڑیوں اور موجود طلبہ کے لیے ناشتے اور مشروبات کا بھی انتظام کیا گیا۔
16 یوپی بٹالین این سی سی کے کمانڈنگ آفیسر اور پتنجلی رشی کل کے پرنسپل نتیا نند سنگھ نے شریک طلبہ اور کیڈٹس سے گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو کھیلوں کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے لیے ترغیب دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ